ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب منکی میں دو لاریوں کے درمیان خطرناک تصادم؛ ڈرائیور ہلاک؛ کلینر زخمی

بھٹکل کے قریب منکی میں دو لاریوں کے درمیان خطرناک تصادم؛ ڈرائیور ہلاک؛ کلینر زخمی

Thu, 07 Jun 2018 16:08:00    S.O. News Service

منکی 7/جون (ایس او نیوز/ذاکر کٹنگری) دو لاریوں کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک لاری بے قابو ہوکر اُلٹ جانے کے نتیجے میں لاری کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا،جبکہ اس لاری کا کلینر شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ بھٹکل سے قریب 30 کلو میٹر دور منکی کی محی الدین مسجد کے سامنے نیشنل ہائی وے 66 پر آج جمعرات دوپہر کو پیش آیا۔

لاری نمبر  MH09-CV5792 مینگلور سے پلے ووڈ بھر کر مہاراشٹرا کی طرف جارہی تھی، جس کا ڈرائیور اس حادثہ میں ہلاک ہوگیا ہے۔ جبکہ دوسری لاری مخالف سمت سے آرہی تھی۔ 

صبح سے ہورہی بارش کی وجہ سے  سڑک پر سواریاں پھسل جاتی ہیں، غالباً  دو لاریوں کے درمیان ٹکر ہوتے ہی ایک لاری روڈ پر پھسل گئی اور اوندھے جاگری، جس کے نتیجے میں ایک کی موت اور دوسرا زخمی ہووگیا۔

مرنے والے کی شناخت مہاراشٹرا کے رہنے والا راجو مورے (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے،جبکہ زخمی  کو بابو کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بابو کو قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔


Share: